counter easy hit

معروف نعت خواں منیبہ شیخ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

گردے کے عارضے میں مبتلا، اسپتال میں زیرعلاج تھیں، صدارتی ایوارڈ بھی ملا

Leading naatkhuwaan Muneeba Sheikh dies after long illness

Leading naatkhuwaan Muneeba Sheikh dies after long illness

کراچی: معروف نعت خواں منیبہ شیخ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں، وہ طویل عرصے سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھیں ۔ تفصیلات کے مطابق معروف نعت خواں اور صدارتی ایوارڈ یافتہ منیبہ شیخ طویل عرصے تک علیل رہنے بعد اتوارکو خالقِ حقیقی سے جا ملیں ، وہ گردے کے امراض میں مبتلا تھیں اور مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

نعت خواں منیبہ شیخ کے اہلِ خانہ نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھیں اور مقامی ہسپتال میں ان کا علاج جاری تھا تاہم چند روز قبل طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ ہمیں سوگوار چھوڑ گئیں ۔ منیبہ شیخ نے زمانہ طالب علمی ہی سے نعتخوانی کا آغاز کیا اور جلد ہی محبت و عقیدت میں ڈوبی یہ آواز سکول اور جامعہ سے نکل کر ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعے گھر گھر پہنچی اور عالمی سطح پر متعارف ہوئی۔

زمانہ طالب علمی سے پروان چڑھنے والا شوق نعت خوانی ان کی زندگی کی آخری سانس تک جاری رہا ، انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔ ان کی بیٹی تحریم شیخ بھی نعت خواں ہیں اور ایک نجی ٹی وی چینل میں بطور میزبان بھی پروگرام کرتی ہیں ۔ دریں اثنا منیبہ شیخ کی رحلت پر معروف نعت خواں صدیق اسماعیل و دیگر نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ایک خوش الحان آواز سے محروم ہوگئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website