counter easy hit

شہیدوں کو فراموش نہیں کرسکتے

Sherry Rehman

Sherry Rehman

لاہور (یس ڈیسک) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی نائب صدر شیری رحمان نے پی پی پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے رہنما شہید احسان دانش کی رہائش گاہ پر ان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جڑوں میں شہیدوں کا خون شامل ہے

پارٹی کے عہدید اور کارکن کبھی بھی اپنے شہیدوں کو فراموش نہیں کرسکتے، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور پارٹی کے ہزاروں شہیدوں کے مقدس خون کی بدولت ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے گا۔