counter easy hit

قانون نافذ کرنیوالے ادارے بے خوفی سے آپریشن جاری رکھیں: آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم ٹریننگ سنٹر پبی کا دورہ کیا۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سے پاس آؤٹ ہونے والے پہلے بیج سے ملاقات کی اور تربیتی عمل کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کرنیکا عزم کر رکھا ہے۔ دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں عوام اپنی صفوں میں چھپے دشمنوں کی نشاندہی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی استعداد بڑھا رہے ہیں۔ دہشتگردوں کے ٹھکانوں تک پیچھا کرنے کیلئے سیکیورٹی اہلکاروں کی تربیت کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلے بیج میں 500 سیکیورٹی اہلکارروں نے تربیت مکمل کی جن میں رینجرز، ایف سی، ایس پی ڈی اور اے این ایف کے 200 اہلکار، فضائیہ اور بحریہ کے 100 اہلکاراور صوبوں سے پولیس اور ایلیٹ فورس کے 200 جوان شامل ہیں۔