counter easy hit

کراچی :فشریز میں لانچ میں آگ لگ گئی

Launch of fisheries

Launch of fisheries

کچرے میں لگنے والی آگ نے ایک لانچ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کراچی (یس اُردو) کراچی کے علاقے فشریز میں آگ لگنے سے ایک چھوٹی لانچ تباہ ہوگئی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ فشریز میں علی الصبح کچرے کے ڈھیر میں آگ لگ گئی جس نے قریبی کھڑی ایک چھوٹی لانچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں پہنچ گئیں ۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ اس دوران لانچ مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔