counter easy hit

پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کا پٹھان کوٹ ایئر بیس پہنچ کر تحقیقات کا آغاز

launch investigation

launch investigation

پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کا الزام پاکستان پر تھوپنے والا بھارت اب تحقیقاتی ٹیم کی راہ میں بھی رکاوٹیں ڈال رہا ہے
نئی دہلی (یس اُردو) پانچ رکنی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے پٹھان کوٹ ایئر بیس پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی جبکہ دوسری طرف پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی بھی روڑے اٹکانے لگی ، پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کی پٹھان کوٹ آمد کے موقع پر ایئر بیس کے باہر احتجاج کیا گیا ، ٹیم کو خصوصی سیکورٹی میں علیحدہ دروازے سے پٹھان کوٹ ائیر بیس لے جایا گیا ۔پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کا الزام پاکستان پر تھوپنے والا بھارت اب تحقیقاتی ٹیم کی راہ میں بھی رکاوٹیں ڈال رہا ہے ۔ پانچ رکنی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ ائیر بیس پہنچی تو کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے احتجاج کیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کو بلٹ پروف گاڑی میں ائیر بیس لے جایا گیا اور ائیر بیس میں داخلے کے لیے علیحدہ دروازہ بنایا گیا تھا ۔ٹیم کو ائیر بیس کے محدود حصے تک رسائی دی گئی جہاں دو جنوری کو مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا ۔ پاکستانی ٹیم کو سرحد پر روٹ کے علاوہ ہسپتال میں حملہ آوروں کی لاشیں بھی دکھائی جائیں گی ۔ جنوری میں پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے میں سات بھارتی سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے