counter easy hit

کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں‘شاہد لطیف گجر

Latif hyn'sahd

Latif hyn’sahd

سپین(بیورو چیف)کشمیری پاکستان کی تکمیل اور سلامتی کی جنگ لڑتے ہوئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔ کشمیری قوم انتہائی مشکل حالات میں پاکستان کیساتھ اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے مسلسل قربانیاں دیتی چلی آ رہی ہے۔ بھارت تمام تر مظالم اور بدترین تشدد سے بھی کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔ ان خیالات کا اظہار شاہد لطیف گجر نائب صدر پیپلز پارٹی سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹنے اور بدترین قتل عام پر کمزور حکومتی موقف قابل مذمت ہے۔ ہماری حکومت ملکی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہی ہے۔ پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ بھارتی دہشت گردی کو عالمی برادری کے سامنے بھرپور طریقے سے اٹھایا جائے