counter easy hit

پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا

 twist in the investigation of Pathankot

twist in the investigation of Pathankot

نئی دہلی…..بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا ہے ،حملہ میں اندر کی مدد کے نکتہ پر بھی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔
ایک بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسیوں نے تحقیقات کا رخ موڑ دیا ہے اور اب تحقیقات کا سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ کیا پٹھانکوٹ حملہ میں اندر کی مدد شامل تھی؟بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تین ہزار ملازمین کی ٹیلے فون کال کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔تحقیقات میں اس اہم موڑ کی وجہ سے تخریب کاری کے عنصر کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔