counter easy hit

‘زبان و ادب’ کا تازہ شمارہ آب و تاب کے ساتھ منظر عام پر

Zaban O Adab

Zaban O Adab

پٹنہ: بہار اردو اکادمی کا ماہانہ مجلہ ‘زبان و ادب’ کا تازہ شمارہ (ستمبر2015) اکادمی کے نئے سکریٹری مشتاق احمد نوری کی ادارت میں انتہائی آب و تاب کے ساتھ شائع ہو کر منظر عام پر آ چکا ہے۔

اس شمارہ میں ملک و بیرون ملک کے کئی بڑے قلم کاروں اور تخلیق کاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ فہرست رسالہ سے ہی اندازہ ہوتا ہے کہ ادارتی ٹیم خاص طور سے اکادمی کے سکریٹری اور رسالہ کے مدیر مشتاق احمد نوری اور نائب مدیر انوار محمد عظیم آبادی نے رسالہ کے معیار کو بہتر بنانے کی بھر پور کوشش کی ہے۔

طباعت اور پیش کش کے اعتبار سے بھی رسالہ میں خوشگوار تبدیلی محسوس کی جا سکتی ہے۔مضامین کے حصہ میں انجم عثمانی، ڈاکٹر پرویز شہریاراور ڈاکٹر قیام نیرکی تحریریں شامل ہیں۔ حسین الحق، ڈاکٹر کوثر جمال، یوسف عزیز زاہد، منزہ احتشام گونڈل، صدف احمد زبیری اور آنند لہر کے افسانے اس شمارہ میں شامل کئے گئے ہیں۔منظومات کے حصہ میں بھی کئی بڑے شعرا کے نام شامل ہیں۔صرف دس روپے کی معمولی سی قیمت پر یہ رسالہ کسی بھی بک اسٹال سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔