counter easy hit

قصبہ محلہ لالہ موسیٰ کے ساتھ بلدیہ سوتیلوں جیسے سلوک کا سلسلہ بند کرے.بلال منشاء بٹ

Lala Musa town with a local municipality should stop

Lala Musa town with a local municipality should stop

لالہ موسیٰ (اعجاز گوندل )قصبہ محلہ لالہ موسیٰ کے ساتھ بلدیہ سوتیلوں جیسے سلوک کا سلسلہ بند کرے اور یہاں کے لوگوں کے صفائی کے حوالے سے مسائل حل کرے ان خیالات کا اظہار نوجوان سماجی سیاسی شخصیت راہنما مسلم لیگ ن بلال منشاء بٹ نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ قصبہ محلہ میں گلیوں نالیوں کی حالت زار قابل رحم ہے اور جس سے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہوچکا ہے بلدیہ اہلکار اتے ہی نہیں اگر بھو ل کر آجائیں تو صفائی کرکے کوڑا کرکٹ وہاں ہی پھینک جاتے ہیں جو دو بارہ نالیوں میں چلا جاتا ہے ہم ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں اصلاح احوال کیلئے فی الفور اقدامات کیے جائیں تاکہ لوگوں کے مسائل کم ہو سکیں