counter easy hit

لالہ موسیٰ شہرکی 2یونین کونسلیں لاوارث ہوگئی

Lala Musa 2 Union councils

Lala Musa 2 Union councils

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)لالہ موسیٰ شہرکی 2یونین کونسلیں لاوارث ہوگئی،ایک کا سیکرٹری ذہنی مریض جبکہ دوسری کا سیکرٹری تبادلہ کرواگیا، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ لالہ موسیٰ کی یونین کونسل نمبر85/2میں ذوالفقارنامی ذہنی مریض سیکرٹری تعینات کیاگیاہے جو دفترحاضربھی ہوتو ذہنی طورپرغیرحاضررہتاہے ،یونین کونسل 87/4کا سیکرٹری خالدشاہ تبادلہ کرواکریونین کونسل حاجیوالہ جاچکاہے ،اس کے بعدکوئی سیکرٹری اس یونین کونسل میں آنے یاچارج لینے کیلئے تیارنہیں ہے،ذرائع کا کہناہے کہ ان یونین کونسلوں میں فنڈزبھی بالکل ختم ہوچکے ہیں اورملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی بھی مشکل ہوجائے گی،جس کی بناء پرکوئی بھی سیکرٹری یہاں چارج لینے کو تیارنہیں،جس سے دفریونینن کونسل کاموں کی غرض سے آنے والے سائلین رل گئے ،عوامی وسماجی حلقوں نے ایڈمنسٹریٹرٹی ایم اے کھاریاں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔