counter easy hit

لالہ موسیٰ سمیت تحصیل کھاریاں میں 3سستے رمضان بازارقائم کئے جائیں گے

Lala Musa and Kharian

Lala Musa and Kharian

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر )لالہ موسیٰ سمیت تحصیل کھاریاں میں 3سستے رمضان بازارقائم کئے جائیں گے، لالہ موسیٰ میں سستارمضان بازارجی ٹی روڈ لالہ موسیٰ ، جبکہ کھاریاں میں جی ٹی روڈ کھاریاں اور ڈنگہ میں رمضان بازار قائم کیا جائے گا۔ایک خصوصی اجلاس میں ڈی سی اونے بتایا کہ رمضان بازاروں کے بہتر انتظامات اور نگرانی کے لئے سینئر افسران کی ڈیوٹی لگائی جائے گی جبکہ شہریوں کو حکومت پنجبا کے رمضان بازاروں کے قیام کے اقدام سے مستفید کرنے کے لئے تاجروں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔ ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ گذشتہ سال کی طرح آئندہ ماہ رمضان المبارک میں بھی مدنی دسترخوانوں کے انعقاد کے لئے پلاننگ کی جارہی ہے۔