counter easy hit

لاہورسمیت مختلف شہروں‌ میں یوم علیؓ کے مرکزی جلوس برآمد

Lahursmyt found

Lahursmyt found

دونوں شہروں میں نکلنے والے جلوسوں کی کی سیکورٹی کیلئے خصوصی انتظامات ، جلوس کے راستے میں آنے والے تمام بازار بھی بند
لاہور (یس اُردو )لاہور میں یوم علیؓ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوگیا ۔ صوبائی دارالحکومت میں یوم شہادت حضرت علیؓ کا جلوس مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے ۔ جلوس کے شرکا رنگ محل چوک میں ظہرین ادا کریں گے جبکہ جلوس مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا ۔ اس موقع پر پولیس کے 5 ہزار اہلکار جلوس کی نگرانی اور سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے 1400 وارڈنز بھی تعینات کئے گئے ہیں ۔ جلوس کے راستوں پر تمام مارکیٹیں بند کر دی گئی ہیں ۔ روٹ پروموٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے جبکہ میٹرو بس بھی گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود رہے گی ۔ دوسری طرف ملتان میں یوم علی کے موقع پر مرکزی جلوس کاشانہ حیدر چاہ بوہڑ والا سے برآمد ہو چکا ہے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا آستانہ لال کرتی پر اختتام پذیر ہو گا ۔ ملتان میں یوم علی کے موقع پر بڑے چھوٹے 12 ماتمی جلوس برآمد ہونگے جن کی سکیورٹی کیلئے تین ہزار دو سو اسی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔ یوم علی کا مرکزی کاشانہ حیدر چاہ بوہڑ والا سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستے عزیز ہوٹل بامن چوک کینٹ بازار سے ہوتا ہوا آستانہ لال کرتی پر اختتام پذیر ہو گا ۔ جلوس کے راستے پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ شہر بھر میں نکالے جانیوالے جلوسوں میں سے دو کو حساس قرار دیکر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے