counter easy hit

لاہور میں جنوں اور پریوں سے منسلک تہوار ہیلووین منایا گیا

Lahore was celebrated with festive fairy jinn and hyluuyn

Lahore was celebrated with festive fairy jinn and hyluuyn

جن ، چڑیلوں کی اشکال والے سلاد ، کیک اور سویٹ ڈشز بھی خاص طور پر مہمانوں کے لئے تیار کئے گئے

لاہور: بھوت پریت ، جادوگروں ، جن اور پریوں سے منسلک تہوار ہیلووین منانے کے لئے لڑکے لڑکیوں نے دھارے نت نئے روپ ، اور کہیں سجائے گئے فوڈ فیسٹول ۔ ماحول میں حقیقی رنگ بھرنے کے لئے فوڈ آئٹمز میں بھی ہیلووین کے نمونے سجائے گئے ، خوفناک روپ دھارے ان نوجوانوں کو دیکھ کر آپ ڈر گئے ہیں تو یہ یقیناً ان کی کامیابی ہے ۔ ڈراؤنے چہرے اور رنگ برنگ کاسٹیوم ، ہیلووین ایسا موقع ہے کہ جس کا جو دل چاہے ویسا روپ دھارے ۔ سٹوڈنٹس نے بھی کوشش کی منفرد انداز میں سب کو ڈرانے کی ۔ ہیلووین کی تقریب کو منانے کے لئے سجایا گیا فوڈ گالا ، جہاں ہورر بوفے ، جن چڑیلوں کی اشکال والے سلاد ، کیک اور سویٹ ڈشز بھی خاص طور پر تیار کی گئیں اور بچوں بڑوں نے خوب انجوائے کیا ۔ اس موقعے پر پھول چہروں نے فیس پینٹنگ بھی کرائی اور ہلیووین سےمنسلک سجاوٹ کی اشیا دیکھ کر دل خوش کرتے رہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website