counter easy hit

لاہور: نامعلوم افراد نے سوئے ہوئے میاں بیوی اور دو بچوں کو قتل کر دیا

Lahore: Unknown gunmen killed the sleeping husband and two children

Lahore: Unknown gunmen killed the sleeping husband and two children

مقتولین میں 25 سالہ مالک ، اسکی 22 سالہ بیوی آسیہ دو بچے ، 3 سالہ مریم اور 5 سالہ آصف شامل ہیں

لاہور : لاہور کے علاقے رسول پورہ میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی اور دو بچوں کو سوتے ہوئے تیز دھار آلے سے قتل کر دیا ۔

افسوسناک واقعہ لاہور کے تھانہ نواب ٹاؤن کے علاقے رسول پورہ میں پیش آیا ۔ جہاں مالک نامی شخص اپنی بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھا ۔ گھر کے مکینوں کو کیا خبر تھی کہ آج ان کی آخری رات ہو گی ۔ سفاک قاتلوں نے سوتے میں چاروں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا ۔ دو بچوں کو جناح ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ بھی جانبر نہ ہو سکے ۔

واقعے کے بعد پو لیس اور فرانزک ماہرین کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور شواہد اکٹھے کئے ۔ مقتولین میں 25 سالہ مالک ، اسکی 22 سالہ بیوی آسیہ دو بچے ، 3 سالہ مریم اور 5 سالہ آصف شامل ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website