counter easy hit

لاہور :مناواں میں کچے مکان کی چھت گرنے سے دو بچیاں جاں بحق

Lahore: Two children

Lahore: Two children

مرنے والوں میں پانچ سالہ مریم اور سات سالہ جویریہ شامل ، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا کر بچیوں کی لاشوں کو باہر نکالا
لاہور (یس اُردو ) لاہور کے نواحی علاقہ مناواں میں کچے مکان کی چھت گرنے سے دو کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں ۔ حادثے میں ماں اور دو بچیاں زخمی بھی ہوئیں ۔ لاہور کے نواحی علاقہ مناواں کے قریب جنڈیالہ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ مریم اور 7 سالہ جویریہ شامل ہیں ، جبکہ ماں اور دو بیٹیاں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔ مکان کی چھت گرنے پر اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا ، ریسکیو کی کوئی گاڑی مدد کو نہ پہنچ سکی ۔