counter easy hit

سانحہ لاہور پر کاروان ادب برطانیہ کا تعزیتی اجلاس

Gulshan Iqbal Park Attack

Gulshan Iqbal Park Attack

ویانا (محمد اکرم باجوہ) کاروان ادب برطانیہ کے صدر جناب صابر رضا نے مانچسٹر میں ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا سانحہ لاہور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئیے بلعموم اور پاکستانیوں کے لئیے بلخصوص اذیت ناک حد تک قابل افسوس ہے۔

معصوم شہریوں پر قیامت صغرا بپا کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا، ڈنمارک سے آئے ہوے معروف ادیب محترم جمشید بیگ نے کہا، پاکستان کے دشمن درحقیقت اسلام کے دشمن ہیں اور تاریخ ہمیں بتاتی ہے ایسے لوگ عبرت ناک انجام سے دوچار ہوتے ہیں شارق خان نے کہا پاکستان اسلام کا قلعہ ہے۔

قلعہ دیمک لگنے سے مسمعار نہیں ہوتا انور جمال فاروقی نے کہا وطن لہولہان ہے اس وقت ضروری ہے تمام سیاست دان وطن کی سلامتی کے لئیے ایک پیج پر آ جائیں قاری منظور شاکر نے کہا ہم مرحومین اور لواحقین کے لئیے دعا گو ہیں اس کے لئیے بھی دعا گو ہیں کے خون کی اس ہولی سے ملک محفوظ رہے۔