counter easy hit

لاہور:چنبہ ہاؤس میں خاتون کی پراسرار موت کا معمہ حل نہ ہوا

Lahore: The mystery of the mysterious death of a woman not solve in chanba House

Lahore: The mystery of the mysterious death of a woman not solve in chanba House

لاہور پولیس نےچنبہ ہاؤس میں پُراسرار انداز میں مردہ پائی جانے والی 40سالہ خاتون کےقتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کےخلاف درج کر لیا، ابھی تک قاتلوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا،تاہم پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کرکےمختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔چنبہ ہاؤس میں پُراسرار انداز میں مردہ پائی جانےوالی سمیعہ چودھری ایف بی آر کے ملازم آصف محمود کی اہلیہ اور3بچوں کی ماں تھی،تھانہ ریس کورس پولیس نے سمیعہ چودھری کے شوہر آصف محمود کے بیان پرنامعلوم افرادکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر کے مطابق آصف محمودکی سمیعہ چودھری سے شادی 19سال قبل ہوتی تھی،وہ اسلام آباد میں رہائش پذیر اورن لیگ کی سیاسی ورکر تھی۔سمیعہ چودھری20نومبر کو سیاسی کارکنوں کے ہمراہ شورکوٹ میں ایک تقریب میں شرکت کےلیے گاڑی پر نکلی ،22 نومبر کواس نے چنبہ ہاؤس کے کمرہ نمبر 26 میں قیام کیا ،آصف محمود کےمطابق سمیعہ سےاس کی آخری بار بات24 نومبر کو ہوئی ،26نومبرکوچنبہ ہاؤس کے ایس ڈی او سے رابطہ ہوا تو اس نے بتایا کہ سمیعہ کی موت واقع ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق جس کمرے سے لاش ملی ہے، وہ ساہیوال سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے محمد اشرف نے 22نومبر کو بُک کرایا تھا۔دوسری جانب ایم این اے چودھری اشرف نے بتایا کہ سمیعہ چودھری ان کے حلقے کی رہائشی ضرورتھی،مگر اس سے ان کی رشتے داری نہیں تھی۔ وہ مخصوص نشست پر رکن اسمبلی بننا چاہتی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website