counter easy hit

لاہور:مضرصحت دودھ پرسپریم کورٹ کا سخت ایکشن

مضر صحت دودھ پرسپریم کورٹ نے سخت ایکشن لے لیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بندشیں کھول دیں، ڈی جی نورالامین کو پورے صوبے میں عدالتی نمائندے کے طور پر جانے اور دودھ کا ٹیسٹ کرانے کا حکم دیدیا، جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ دودھ کی خرابی کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Lahore: Supreme Court action on substandard Milk

Lahore: Supreme Court action on substandard Milk

نامزد چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارپر مشتمل2 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں از خود نوٹس کیس کی سماعت کی،درخواست گزار بیرسٹر ظفراللہ نے عدالت کو بتایا کہ پی سی ایس آئی آر لیبارٹری میں ثابت ہو چکا ہے کہ کھلے دودھ کے علاوہ ڈبہ بند دودھ میں ڈیٹرجنٹ پاوڈراور کیمیائی مادے ملائےجاتے ہیں ۔سپریم کورٹ نےقراردیاہےکہ بچوں کو دودھ کےنام پرزہر پلانےکی اجازت نہیں دی جائے گی،دودھ کی خرابی کامعاملہ منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ،اگر اپنےبچوں کو صحیح دودھ نہیں دے سکتےتو ہم کام نہیں کر سکتے،عدالت نے لوکل کمیشن تشکیل دیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی پنجاب نورالامین مینگل نے عدالت کو بتایا کہ ناقص اورغیر معیاری دودھ بیچنے والی کمپنیوں کے خلاف قانون کے تحت نمٹا جا رہا ہے ، پانی کے300اور دودھ کے30نمونے لیبارٹری بھجوا ئے ہیں۔اس پر عدالت نے ریمارکس دیئےکہ عدالت فوڈ اتھارٹی کی لیبارٹری سے آگاہ ہے، جہاں ترازو اور چند چیزوں کے سواکوئی معیاری مشین موجود نہیں، عدالت نے فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پرعدم اعتماد کا اظہار کیا۔ججز نے ناقص دودھ فروخت کرنے والی کمپنیوں کے وکلاءسےمخاطب ہوئے اورکہا کہ زہریلا دودھ پلا کر شہریوں کو مارنے کی کوشش نہ کی جائے ،عدالت بچوں کو زہریلا دودھ پلانے کی اجازت نہیں دے گی۔عدالت نے دودھ اور پانی کےنمونوں کی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیااوردودھ فروخت کرنے والی کمپنیوں کا معیار جانچنے کے لئے لوکل کمیشن تشکیل دیتے ہوئے جامع رپورٹ طلب کر لی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website