counter easy hit

لاہور : شیرا کوٹ سے سات سو پچاس کلو مردار گوشت قبضے میں لے لیا گیا

Meat

Meat

لاہور (یس ڈیسک) لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیرا کوٹ کے علاقے سے مردار گوشت لے جانے والی گاڑی پکڑ لی۔

گاڑی سے سات سو پچاس کلو گوشت برآمد ہوا۔ لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں پولیس نے شہر میں داخل ہونے والی گاڑی کی چیکنگ کی تو اس میں بڑی مقدار میں مردار گوشت پایا گیا۔

جسے شہر میں فروخت کرنے کیلئے لایا جا رہا تھا۔ پولیس نے سات سو پچاس کلو گوشت قبضے میں لے کر ڈرائیور سمیت دو افراد گرفتار کر لئے۔