counter easy hit

لاہور میں بارش سے خنکی میں اضافہ ہو گیا

Rain

Rain

لاہور (یس ڈیسک) لاہور میں سارا دن مطلع ابر آلود رہا۔ مختلف علاقوں میں بارش اور بوندا باندی سے خنکی میں اضافہ ہو گیا جبکہ فیصل آباد سمیت گردونواح کے علاقوں میں سارا دن بادلوں کی آنکھ مچولی کی کھیل جاری رہا۔

شام کے وقت بادل برسے اور تیز بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ بارش کے باعث پارہ گرنے سے جاتی ہوئی سردی لوٹ آئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے جاری رہے گا۔