counter easy hit

لاہور قلندرز رائزنگ اسٹارز کی ٹیمیں آج سے ٹریننگ شروع کریں گی

lahore-qlndrz-rising-stars-teams-will-start-training-today

lahore-qlndrz-rising-stars-teams-will-start-training-today

لاہور(یس نیوز)لاہور قلندرز رائزنگ اسٹارز کی منتخب آٹھ ٹیمیں آج سے لاہور کے مختلف گراونڈز پر ٹریننگ شروع کریں گی ۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 24 ستمبر سے ہو گا۔

پنجاب کے آٹھ شہروں میں ٹرائیلز سے ٹیموں کا انتخاب ہوا اور ان ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

گروپ اے میں بہاولپور، لاہور ، فیصل آباد اور ڈی جی خان جبکہ گروپ بی میں ملتان ، راولپنڈی ، گوجرنوالا اور سرگودھا شامل ہیں ۔

ایونٹ کی افتتاحی تقریب 24 ستمبر کو ہو گی ۔ پہلے روز لاہور رائزنگ اسٹارز کا مقابلہ فیصل آباد رائزنگ اسٹارز سے ہو گا۔ تیس ستمبر کو سیمی فائنلز اوریکم اکتوبر کو فائنل کھیلا جائے گا ۔ تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website