counter easy hit

لاہور قلندرز کے لوگو کی تقریب رونمائی

Lahore qlndrz logo unveiling ceremony

Lahore qlndrz logo unveiling ceremony

لاہور……. پاکستان سپر لیگ کی ٹیم جیو لاہور قلندرز کے لوگو کی رونمائی کر دی گئی۔ رنگا رنگ تقریب میں شوبز شخصیات، کرکٹرز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پاکستان سپر لیگ کی ٹیم جیو لاہور قلندرز کے لوگو کی رونمائی ہوئی لاہور کے مقامی کلب میں، تقریب کا آغاز ہوا تلاوت کلام پاک سے، پھر قومی ترانہ پڑھا گیا۔رنگ برنگی روشنیوں سے جھلملاتی دلکش تقریب کے شرکا کا جوش و خروش دیدنی، نامور گلوکاروں اور فن کاروں کی زبردست پرفارمنس، شرکا جھوم اٹھے، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔جیو لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد لوگو ،کٹ اور تھیم سانگ کی رونمائی کے لیے اسٹیج پر آئے تو شاندار آتش بازی کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا۔ تقریب میں کرکٹر اسد شفیق، انور علی، سرفراز ، عرفان اور جیو لاہور قلندرز کے کوچ اعجاز احمد بھی شریک تھے۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کی بھی آمد ہوئی۔رنگا رنگ تقریب دکھانے کے لیے لبرٹی گول چکر اور شاہی قلعہ فوڈ اسٹریٹ میں بڑی اسکرینیں بھی نصب کی گئیں جس سے شائقین کی بڑی تعداد محظوظ ہوتی رہی۔