counter easy hit

پی ایس ایل میں شرکت کے لیے لاہور قلندرز دبئی پہنچ گئی

پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے ٹیم لاہورقلندرز دبئی پہنچ گئی ہے جو ایونٹ میں شرکت کےلیے یو اے ای آنے والی پہلی ٹیم ہے ۔

Lahore Qalanders reached Dubai for participate in the PSL

Lahore Qalanders reached Dubai for participate in the PSL

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں جیت کا عزم لیے لاہور قلندرز کے کھلاڑی دبئی پہنچ گئے ہیں ۔کپتان برینڈن میکلم سمیت دوسرے غیر ملکی کھلاڑیوں کے دبئی پہنچنے کا سلسلہ بھی آج شروع ہو جائے گا۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ایونٹ سےایک ہفتے قبل پہنچنے کا مقصد موسم سے ہم آہنگ ہونا ہے اور ساتھ ہی نئے کپتان برینڈن میکلم کو بھی کھلاڑیوں کو جانچنے اور سمجھنے کا موقع ملے گا ۔ ٹیم کے رکن عمر اکمل عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب ہیں وہ وہاں سے دبئی پہنچیں گے اور ٹیم کو جوائن کریں گے۔ اظہر علی بھی دو روز میں دبئی پہنچ جائیں گے ۔ لاہور قلندرز لیگ کا پہلا میچ دس فروری کو کوئٹہ گلیڈیئٹر کے خلاف کھیلے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website