counter easy hit

لاہور:پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھٹہ چوک اور ڈیفنس موڑ پر سڑکیں بند کر دیں

PTI Workers

PTI Workers

لاہور (یس ڈیسک) لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے رات گئے سے بھٹہ چوک اور ڈیفنس موڑ پر سڑکیں بند کر دیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے آج شہر کے 18 مقامات پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ رات گئے بھٹہ چوک اور ڈیفنس موڑ پر سڑکیں بند کر دی گئیں، اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی۔

لالک چوک ڈیفنس روڈ پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے ریلی نکالی، ریلی کے دوران ڈیفنس موڑ کے نزدیک مسلم لیگ(ن)کے حامیوں نے بھی نعرے بازی بازی۔ اس موقع پر دونوں جانب سے اپنے لیڈروں کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ بھٹہ چوک پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ٹائر جلائے جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہو گیا۔ پی ٹی آئی کے آج احتجاج کی وجہ سے شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔