counter easy hit

لاہور: امجد صابری کے قتل پر قوالوں کا احتجاجی مظاہرہ

Lahore protest

Lahore protest

عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کے قتل پر قوال لاہور میں سڑکوں پر آ گئے ۔ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کا جلد سراغ لگانے کا مطالبہ کر دیا۔
لاہور: (یس اُردو) قوال برادران کی تنظیم کے زیر اہتمام ندیم جمیل قوال، محمد حسین قوال کی قیادت میں قوال حضرات نے کراچی میں صابری گھرانے کے چشم و چراغ نامور عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کے قتل پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا کر نعرے بازی کی اور اپنے غم غصے کا اظہار کیا ۔ قوالوں کا کہنا تھا کہ امجد صابری کا پیغام محبت کا تھا ہمیشہ انہوں نے امن کا پرچار کیا ۔ دہشت گردوں نے امن اور محبت کی آواز خاموش کرانے کی کوشش کی ہے۔ قوالوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت قیام امن کے لئے ٹھوس اقدامات کرے اور امجد صابری کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردارتک پہنچائے۔