counter easy hit

عام انتخابات میں ہارنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں پر قسمت کی دیوی مہربان ،وزیراعظم عمران خان نے بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی حکومت نے عام انتخابات میں شکست کھانے والے اپنے امیدواروں کو مر حلہ وار مختلف اداروں میں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. تفصیلات کے مطابق ان تمام افراد کو سیاسی بنیادوں پر مختلف حکومتی اداروں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ ان کی پارٹی وابستگی اور ووٹ بینک کو برقرار رکھا جاسکے ۔
موقر قومی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی ا علٰی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن 2018 میں ہارنے والے وہ امیدوار جو پارٹی کا اثاثہ ہیں ان کو ایڈجسٹ کیا جائیگا ، حکومت نے آتے ہی دیرینہ ساتھیوں کو ایڈوئزارلگا یا اس کے بعد خانیوال سے ہارنے والے احمد یار ہراج وزیر اعظم کے معائنہ کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا آج قوم کے لیے جاری ہونے والا ویڈیو بیان مؤخر کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ریکارڈ شدہ پیغام آج رات نشر کیا جانا تھا تاہم اس حوالے سے وزیراعظم کے ترجمان یا سرکاری سطح پر کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔ذائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے ویڈیو بیان میں قوم سے ملک میں جاری کرپشن کے خلاف مہم سے متعلق امور پر بات کرنی تھی لیکن اب وزیراعظم کا قوم کے لیے ویڈیو بیان مؤخر کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کرپشن کے خلاف ویڈیو بیان مؤخر کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن سے متعلق گزشتہ روز عوام کو اہم پیغام دینے کا اعلان کا اعلان کیا تھا۔