counter easy hit

لاہور: پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 18 مشکوک افراد گرفتار

لاہور میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 18 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران 2 منشیات فروش بھی دھر لیے گئے۔

Lahore: police search operation in different areas, arrested 18 suspects

Lahore: police search operation in different areas, arrested 18 suspects

لاہور:  ایس پی ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑک کی سربراہی میں سرچ آپریشن غالب مارکیٹ، فیصل ٹاؤن اور گارڈن ٹاؤن کے علاقوں میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ اس موقع پر کرایہ داری اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ کارروائی کے دوران دو منشیات فروش بھی دھر لئے گئے۔ جن کے قبضہ سے 1500 گرام سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن یوم پاکستان کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے پیش نظر کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website