لاہور: لاہورمیں پولیس کی پہچان کالی وردی ختم کرکے سبز زیتونی رنگ کی نئی وردیاں فراہم کردی گئی ہیں جس کے بعد اب پولیس کے 32 ہزار اہلکار اور افسران نئے یونیفارم کےساتھ نظر آئیں گے۔

Lahore police began to perform duty with the new uniform
آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں کیپیٹل سٹی پولیس لاہور اورسینٹرل پولیس آفس میں تمام افسر اور اہلکار آج سے نئی وردی میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ شہر بھر کی پولیس کو نئی وردی فراہم کردی گئی ہے جب کہ وردی کی دوسری کھیپ بھی پہنچ چکی ہے تاکہ ایک اہلکار کو 2 یونیفارم دی جاسکیں۔ وردی تبدیل ہونے پر پولیس فورس کے مورال میں بھی تبدیلی آنے کی امید ہے، پولیس فورس کے جوان کہتے ہیں کہ نیا یونیفارم دیدہ زیب ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ بھی ہے۔








