counter easy hit

شیخوپورہ :سرچ آپریشن ، 3 مطلوب دہشتگردوں سمیت 32 گرفتار

Lahore police arrest 32

Lahore police arrest 32

کروڑ لعل عیسن اور کوٹ سلطان میں سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 8 افغان باشندوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا
شیخوپورہ (یس اپردو) شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔ پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کا کوٹ پنڈی داس، قلعہ ستار شاہ اور دیگر علاقوں میں 3 روز سے سرچ آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 32 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں سے 3 مطلوب دہشتگرد بھی شامل ہیں ۔ کوٹ پنڈی داس کا علاقہ کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کا گڑھ بتایا جاتا ہے ۔ لیہ پولیس نے کروڑ لعل عیسن اور کوٹ سلطان کے مختلف علاقوں میں کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران غیرقانونی طور پر رہائش پذیر 8 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تھانہ کروڑ لعل عیسن میں فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق گرفتار افغان کا تعلق صوبہ خوست سے ہے جو لیہ کے جنگل میں پناہ لیے ہوئے تھے ۔ ملزموں کے قبضے سے جعلی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں ۔ دریا خان کے علاقہ پنج گرائیں اور دیگر علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ضلع بہاولپور میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 18 افراد کو حراست میں لیا ۔ حراست میں لیے گئے افراد میں سے 14 اشتہاری ملزم بھی شامل ہیں