counter easy hit

لاہور: دوا ساز فیکٹری کی چھت گرنے سے 6 خواتین زخمی

Factory Roof Falling

Factory Roof Falling

لاہور (یس ڈیسک) لاہور کے علاقے موہلنوال میں دوا ساز فیکٹری کی چھت گرنے سے 6 خواتین زخمی ہو گئیں۔

ملتان روڈ پر موہلنوال سٹاپ کے قریب فیکٹری کی چھت منہدم ہو گئی، فیکٹری میں دواساز کمپنی کی ملازم خواتین صبح کی شفٹ میں کام کیلئے موجود تھیں جو ملبے تلے دب گئیں۔

فوری طور پر ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ملازمین کو ملبے سے نکالا جبکہ چھ خواتین زاہدہ، بشری، فوزیہ، اقصیٰ اور شازیہ کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔