counter easy hit

لاہور ، خلیجی ممالک میں قید پاکستانیوں کے ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ

 protests in the Gulf

protests in the Gulf

لاہور….خلیجی ممالک میں منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار افراد کے ورثاء نےلاہور میں انسانی اسمگلروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ان کا مطالبہ تھا کہ بیرون ملک جانیوالے سادہ لوح افراد کے ذریعے منشیات کا دھندا کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔خلیجی ممالک میں منشیات رکھنے کے الزام میں سزائیں پانے والے پاکستانیوں کے ورثاء لاہور پریس کلب کے باہر جمع ہوئے اور سادہ لوح افراد کے ذریعے دھوکے سے منشیات بھجوانے والوں کے خلاف نعرے بازی کی ۔ان کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلروں کے جرم کی سزا ئیں بےقصور افراد کو بھگتنا پڑتی ہے جن میں عمر قید اور موت کی سزائیں شامل ہیں ۔ورثاء کا کہنا تھا کہ خلیجی ملکوں میں گرفتار پاکستانیوں کو وکلاء کی خدمات بھی حاصل نہیں کرنے دی جاتیں ، جس کے باعث وہ اپنا مقدمہ بھی نہیں لڑ پاتے ۔