counter easy hit

لاہور ، ننکانہ صاحب میں سکھوں پر مقدمہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Lahore, Nankana Sahib Sikh protest case

Lahore, Nankana Sahib Sikh protest case

لاہور……..ننکانہ صاحب میں گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سابق سربراہ سمیت دیگر سکھوں کیخلاف مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف لاہور میں سکھ برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، سکھ مظاہرین متروکا وقف املاک بورڈ کے حکام کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔لاہور کے جی پی او چوک میں احتجاج کرنے والے سکھوں کا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب میں سکھ برداری نے اپنا مذہبی جلوس نکالا مگر متروکا وقف املاک بورڈ کے عہدے داروں اورگوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار شام سنگھ کی جانب سے سردار مستان سنگھ سمیت 30 افراد کیخلاف بے بنیاد مقدمہ درج کرادیا گیا ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت واقعے کی شفاف تحقیقات کرائے اور سکھوں کی پاکستان سے وفاداری کو مشکوک بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔