counter easy hit

لاہور : وڈیرے کا حجام پر بیہمانہ تشدد، ٹانگوں میں گولیاں مار دیں

Amjad

Amjad

لاہور (یس ڈیسک) قتل کے جرم میں 14 سال سزا کاٹنے والے وڈیرے کا ایک اور ظلم، گھر میں آئے حجام پر بلی چوری کا الزام لگا کر ٹانگوں میں گولیاں مار دیں، دونوں ٹانگوں پر پلستر چڑھائے حجام امجد ہسپتال میں انصاف کا منتظر ، وڈیرے سلیم داد کے خلاف مقدمہ درج ، ملزم تاحال گرفتار نہ ہوا ، ملزم دیپالپور میں 2 افراد کے اغوا کے مقدمے میں اشتہاری بھی ہے۔

ملزم کے خلاف دیپالپور میں 164 اور 240 نمبرز کی ایف آئی آر درج ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے وڈیرے کے ظلم کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔