counter easy hit

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا واہ کینٹ دھماکے کے مجرم کو 69 بار سزائے موت کا حکم

Death Penalty

Death Penalty

لاہور (یس ڈیسک) راولپنڈی بینچ نے واہ کینٹ دھماکے کے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل کو مسترد کرتے ہوئے اسے 69 بار سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے واہ کینٹ میں خود کش بم دھماکے کے مرکزی مجرم حمید اللہ جان کی انسداد دہشت گردی کی جانب سے دی گئی سزائے موت کو برقرار رکھتے ہوئے اس کی اپیل کو مسترد کردیا ہے۔ جسٹس ذوالقرنین اور جسٹس خالد محمود پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مجرم حمید اللہ جان کو 69 بار سزائے موت، 80 بار عمر قید، دس دس سال قید بامشقت اور 80 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ واہ کینٹ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوئےتھے جب کہ کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔