counter easy hit

لاہور :عمارت گرنے سے جاں بحق پانچوں افراد سپرد خاک

Lahore killed in building

Lahore killed in building

شیرانوالہ گیٹ میں ہر آنکھ اشکبار ، فضا سوگوار ، مرنے والوں کی میانی صاحب قبرستان میں تدفین کر دی گئی
لاہور (یس اُردو) لاہور میں دو منزلہ عمارت گرنے سے ماں سمیت 4 بچے جاں بحق ہو گئے تھے جن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔علاقے کی فضا سوگوار ہر آنکھ اشک بار ہے ۔ شیرانوالہ گیٹ کے علاقے فاروق گنج میں زبیر بیوی اور چار بچوں کے ساتھ مکان میں رہائش پذیر تھا ۔جمعرات کی رات مکان اچانک زمین بوس ہو گیا ۔ مکان گرنے سے اس میں موجود زبیر کی بیوی اور چار بچے ملبے تلے دب گئے ۔ زبیر کا کہنا تھا کہ اتوار کو لاہور میں آنے والے زلزلے کے بعد اس کا گھر کمزور پڑ گیا تھا ۔
جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کر کے میانی صاحب قبرستان میں سپر خاک کر دیا گیا ۔