counter easy hit

لاہور :جناح ہسپتال میں خاتون نے چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کر لی

Lahore Jinnah woman

Lahore Jinnah woman

خودکشی کرنے والی خاتون میڈیکل وارڈ 3 میں زیر علاج تھی ، مرنے والی کی ذہنی حالت درست نہ تھی :بیٹے کا بیان
لاہور (یس اُردو) جناح ہسپتال میں زیر علاج خاتون نے خودکشی کر لی ، تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج خاتون میڈیکل وارڈ نمبر 3 میں زیر علاج تھی اور چند روز سے اس کا علاج کیا جا رہا تھا ۔ آج صبح اچانک اس نے وارڈ کی کھڑکی کھول کر چھلانگ لگا دی ۔ مرنے والی خاتون کے بیٹے کے مطابق وہ شدید ذہنی دبائو کا شکار تھی جس کی وجہ سے اس کی ذہنی حالت شدید متاثر تھی ، خاتون نے میڈیکل وارڈ کی کھڑکی کھولی اور چوتھی منزل سے نیچے چھلانگ لگا دی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ہسپتال کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے ضروری کارروائی کے بعد خاتون کی لاش مردہ خانے منتقل کردی ، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں