counter easy hit

لاہور: عمران خان کی بہن کی گاڑی روکنے والا پروٹوکول فریال تالپور کا نکلا

Lahore: Imran Khan

Lahore: Imran Khan

عمران خان کی پہلے حکومت پر تنقید، حقیقت جاننے پر جواب دینے سے گریز ، مریم نواز کہتی ہیں جھوٹ بولنے والے رمضان میں تو شرم کریں
لاہور: (یس اُردو) عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان کے ساتھ لاہور میں بدتمیزی کا معمہ دنیا نیوز نے حل کر دیا ۔ ڈاکٹر عظمٰی خان کو روکنے والا پروٹوکول فریال تالپور کا تھا۔
عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کے ساتھ لاہور کے واقعے پر پہلے یہ پتا چلایا کہ پروٹوکول کی گاڑی فریال تالپور کی تھی، پھر تہہ تک پہنچا کہ فریال تالپور دوپہر تک اسلام آباد میں نہیں، لاہور میں تھیں اور بندوقیں تاننے والے اہلکار آزاد کشمیر پولیس کے تھے ، واقعہ ظہور الہٰی روڈ پر پیش آیا ۔دنیا نیوز پر تصاویر یہ حقائق بیان کر رہی تھیں کہ فریال تالپور جمعرات کی دوپہر سے جمعے کی دوپہر تک لاہور میں تھیں ، آزاد کشمیر انتخابات پرمشاورت کے بعد دوپہر 12 بجے بلاول ہاؤس سے عاصم گجر کے گھر روانہ ہوئیں جہاں انہوں نے عاصم گجر سے اُن کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی پھر وہاں سے وہ اسلام آباد چلی گئیں ۔حقائق یہ تھے کہ عمران خان کی بہن کی گاڑی کو روکنے اور بندوقیں تاننے والے آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کے پروٹوکول میں شامل آزاد کشمیر پولیس کے اہلکار تھے جبکہ گاڑی بھی کشمیر کی تھی ۔فریال تالپور ظہور الہٰی روڈ پر پیپلزپارٹی قیادت کے انتہائی قریبی سمجھے جانے والے پارٹی لیڈر عاصم گجر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے آئی تھیں ، واقعہ بھی عاصم گجر کی کوٹھی کے گیٹ پر ہی پیش آیا