counter easy hit

لاہور :ہنجروال میں فائرنگ ، دو افراد جاں بحق

Lahore: hnjrual firing, killing two people

Lahore: hnjrual firing, killing two people

نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی ، ایک شہری زخمی ، قاتل فرار ہونے میں کامیاب
لاہور (یس اُردو) لاہور کے علاقے ہنجروال میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو دیرینہ دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا ، واردات کے بعد موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، مرنے والوں کی شناخت فیصل اور عمران کے نام سے ہوئی ہے ، واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کی شناخت نبیل کے نام سے ہوئی ، پولیس نے میتوں کو مردہ خانے منتقل کیا جبکہ زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا ۔ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔