counter easy hit

لاہور ہائیکورٹ ، ضمانت خارج ہونے پر جعلی چیک کا ملزم فرار

Lahore High Court, accused of fake check on bail

Lahore High Court, accused of fake check on bail

لین دین کے معاملہ پر چیک دیا جو کیش نہیں ہوسکا ، یہ فراڈ کے زمرے میں نہیں آتا :ملزم ندیم کا عدالت میں بیان
لاہور (یس اُردو) لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر جعلی چیک کا ملزم فرار ہوگیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت کے روبرو ملزم ندیم کی جانب سے بتایا گیا کہ لین دین کے معاملہ پر چیک دیاتھا لیکن کاروبار میں نقصان ہونے پر چیک کیش نہ ہوسکا جو فراڈ کے زمرہ میں نہیں آتا لہذا عبوری ضمانت میں توثیق کی جائے ۔ دوران سماعت تھانہ چوہنگ کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ندیم نے 4 لاکھ روپے کا چیک دیا جو کیش نہ ہوسکا یعنی ملزم نے فراڈ کیا ہے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کی تو ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا ۔