counter easy hit

لاہور ہائیکورٹ: پاناما لیکس سے متعلق ایک بھی درخواست پر فیصلہ نہ ہوا

Lahore High Court

Lahore High Court

پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستوں کی تعداد 12 ہو گئی لیکن ابھی تک فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔
لاہور: (یس اُردو) 4 اپریل کو پاناما لیکس نے ملکی سیاست میں بھونچال برپاچ کیا۔ 7اپریل کو پاناما لیکس کو بنیاد بنا کر سب سے پہلی درخواست پی ٹی آئی رہنماء گوہر نواز سندھو نے دائر کی، جس میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کے بیرون ملک اثاثے ثابت ہو چکے، انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ اس کے علاوہ ہائیکورٹ میں ایڈووکٹ اظہر صدیق، اشتیاق چودھری سمیت 12 درخواست گزاروں نے پاناما لیکس سے متعلق رجوع کیا۔ ان درخواستوں میں پاناما لیکس کی تحقیقات نیب سے کروانے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔پاناما لیکس کے حوالے سے 45 روز میں لاہور ہائیکورٹ میں 5 مرتبہ سماعت ہو چکی ہے لیکن وفاقی حکومت اور نیب حکام کی جانب سے جواب جمع نہیں کروایا جا سکا۔ اب ان تمام درخواستوں کو یکجا کر کے 6 جون کی تاریخ سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے۔