counter easy hit

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا ہائی کورٹ بار کی نئی عمارت کا افتتاح

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور…….لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجازالاحسن نے ہائی کورٹ بار کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ وکلاءکے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا۔
چیف جسٹس اعجازالاحسن اور دیگر جج صاحبان کے بار میں پہنچنے پر وکلاءنے پرتپاک استقبال کیا ۔چیف جسٹس نے نئے تعمیر ہونے والے بار روم،آڈیٹوریم اور کانفرنس روم کا افتتاح کیا۔ چیف جسٹس وکلاء میں گھل مل گئے اور ان کے مسائل سنے۔صدر بار پیر مسعود چشتی نے نئی عمارت سے متعلق بریفنگ دی۔چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے لیے وکلاءکےکردارکوکسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،ان کےمسائل کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا۔