counter easy hit

لاہور میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Lahore factory kills 2 people in a boiler explosion, injured

Lahore factory kills 2 people in a boiler explosion, injured

لاہور: رائیونڈ روڈ پر نجی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ملبے تلے دب کر 2 مزدور جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے

۔ لاہور میں رائیونڈ روڈ پر واقع ایک نجی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ فیکٹری کی چھت زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں 2 مزدور موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد ملبے تلے دب گئے، متعدد افراد کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ ایک شخص کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ریسکیورضاکاروں کا کہنا ہے کہ رائیونڈ میں ہونے والے تبلیغی اجتماع کی وجہ سے گاڑیوں کو جائے حادثہ پر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم ریسکیورضاکارامدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور متبادل راستے کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website