counter easy hit

لاہور دھماکے میں مسلمانوں کا بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ ڈاکٹر مسفر حسن

Lahore Blast

Lahore Blast

ایکرنگئن (ڈاکٹر مسفر حسن) جموں کشمیر لبریشن لیگ تقسیم کشمیر کی ہر کوشش کی بھرپور مزاحمت کرے گی، لاہور دھماکے میں مسلمانوں کا بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا دہشت گردی کے اس واقعہ کو مذہبی رنگ دنیا مغربی میڈیا کا مذموم پروپیگنڈا ہے جس سے کمیونیٹنر میں تقسیم کو ہوا دی جا رہی ہے ڈاکٹر مسفر حسن صدر لبریشن لیگ برطانیہ کا ایکرنگئن میں پاک کشمیر کمیٹی کے اجلاس سے خطاب بریشن لیگ برطانیہ کے صدر ڈاکٹر مسفر حسن نے اس بات کو پھر دوہرایہ کہ مسلئہ کشمیریوں کے حق خودارایت کا مسئلہ ہے اور اس اصول سے ہٹ کر اگر اس مسئلہ کو کسی اور انداز میں حل کرنے کی کوشش کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

انہوں نے برطانوی میڈیا کی جانب سے لاہور بم دھماکہ کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں مسلمان اور اور عیسائی گذشتہ کئی دھائیوں سے اکٹھے رہ رہے ہیں اور کبھی مذہبی بنیادوں پر کوئی تقسیم یا اختلاف نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ اتوار کو لاہور کی بڑی آبادی پارکوں میں تفریح کی غرض سے خاندانوں کے ہمراہ جاتی ہے یہ ایک اتفاق ہے کہ ایسٹر کی وجہ سے عیسائی لوگ زیادہ تعداد ہی پارک میں موجود تھے لیکن بم دھماکے میں بڑی تعداد میں ہلاک ہونے والے مسلمان تھے۔

انہوں نے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کے آپریشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ آپریشن آخری دہشت گرد کے ختم ہونے تک جاری رہنا چاہیے اور جو لوگ اس گھناؤنے عمل میں شامل ہیں ان کو کڑی سزائیں دی جانی چاہیے۔