counter easy hit

لاہور، طیارہ حادثہ کیس ،عصمت محمود عدالت میں پیش

Lahore, crash case,

Lahore, crash case,

لاہور….لاہورمیں طیارہ حادثہ کیس کے ملزم پائلٹ عصمت محمود کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا گیا،ملزم پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے ۔
طیارہ حادثہ کیس کے ملزم پائلٹ عصمت محمود کوپولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا ،سماعت کے دوران ملزم عصمت محمود کے وکلا نے عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات نہیں بنتیں ۔انہوں نے دہشت گردی کی دفعات ختم کرکے کیس عام عدالت میں بھجوانے کی استدعا کی ،عصمت محمود پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔