counter easy hit

مسلم لیگ ن نے لاہور شہر کی تقدیر اور شکل بدل دی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا

PML N Austria

PML N Austria

آسٹریا (محمد اکرم باجوہ) چیئرمین اظہر غلام. وائس چیئرمین طارق عمر. صدر حاجی شاہد محمود. نائب صدر شیخ وحید. جنرل سیکرٹری احسان اللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آسٹریا نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹر کو رکشے کی طرح استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ کی بجائے کارکردگی سے مقابلہ کریں ، ہم عمران خان کو بتانا چاہتے ہیں کہ گالی گلوچ کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے، اب عوام کارکردگی کی بنا پر ووٹ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے لاہور شہر کی تقدیر اور شکل بدل دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پشاور شہر تبدیل نہیں کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم 12 سیٹوں والے طیارے پر امریکہ گئے ، عمران خان خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹر کو رکشے کی طرح استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں خیبرپختونخوا میں کتنی میگا واٹ بجلی پیدا کی ،لاہور (ن) لیگ کا قلعہ ہے اور رہے گا ، عوام کو ووٹ دینا آتا ہے ، عوام کا فیصلہ ہمیشہ درست ہوتا ہے۔