counter easy hit

لاہور میں 50 کروڑ کے جعلی ڈالر ، یورو ، درہم اور روپے پکڑے گئے

Lahore caught counterfeit

Lahore caught counterfeit

لاہور……لاہور میں پولیس نے ملکی و غیر ملکی جعلی کرنسی چھاپنے والے گروہ کے 7 ارکان کو گرفتار کر کے 50 کروڑ روپے مالیت کے نوٹ برآمد کر لیے۔
لاہور کے لوئر مال میں ایک پریس پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں 7 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈالر، یورو، درہم اور پاکستانی کرنسی تیار کر کے بیرونِ ملک اسمگل کرتے تھے۔ایس ایس پی سی آئی اے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان ملکی و غیر ملکی جعلی کرنسی تیار کر کے ڈیوٹی فری شاپ پر اور عام لوگوں کو فروخت کر تےتھے۔دبئی جا کر بھی یہ رقم مختلف ذارئع سے فروخت کی جاتی تھی۔پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے پرنٹنگ مشینیں، کاغذ، سیاہی اور تاریں بھی برآمد کر لیں۔ ملزمان نے بتایا کہ وہ 4ماہ سے یہ کام کر رہے تھے۔