counter easy hit

ویانا میں پاکستانی کمیونٹی کی لاہور دھماکوں کی شدید مذمت

Lahore Church Blast

Lahore Church Blast

ویانا (محمد اکرم باجوہ) ورلڈکپ کرکٹ کے اہم میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ائرلینڈ ٹیم کے خلاف شاندار جیت پر ویانا میں پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑگی اور ایک دوسرئے کو مبارک باد یں دی مگر لاہور پاکستان میں چرچ خود کش دہماکوں کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی کی خوشیاں ماند پڑھ گئیں اوردہشت گردوں کے خلاف پاکستانی کمیونٹی کا شدید غم و غصہ کا اظہار۔

پاکستان میڈیا ویانا سے پاکستانی کیونٹی کی اہم شخصیات پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے صدر ندیم خان ، سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ،نائب صدر حاجی سہیل اصغر باجوہ، جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ، بانی کلب حاجی فاروق چوہدری کپتان عامر نعیم ،علی زوالفقار،ہورن سے حافظ محمد نعیم ،پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے چیرمین حاجی غلام اظہر ،صدر چوہدری محمد نوازوڑائچ ،نائب صدر علی شرافت ،مقصود مغل ،مسجد البلال کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ ،حاجی ملک خلیل اعوان ، پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ محمد نسیم ،آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے صدر الحاج محمد اکرم باجوہ ،نائب صدر غلام حسین نقوی ، العصر اسلامک سنٹر ویانا کے جنرل سیکرٹری سید غالب حسین شاہ ،حاجی اورنگزیب ،محمد ارشد باجوہ اور دیگر نے پاکستان کی شاندار جیت پر پوری قوم کو مبارک باد دی اور اُمید ظاہر کی پاکستانی ٹیم کواٹر فائنل میں بھی قوم کو مایوس نہیں کرئے گی ہم سب جیت کیلیے دعا گو ہیں۔

پاکستانی کمیونٹی نے لاہو ر چرچ دہماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مسیحی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور وزیراعظم اور چیف آف آرمی جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ ان دہشت گرد درندوں کو جلد کیفرکردار تک پنچایا جائے اور متاثرین لاہور مسیحی بھائیوں کی مکمل داد رسی کی جائے اور زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔دہشت گرد درندوں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ بھی کیا۔