counter easy hit

لاہور دھماکا: پنجاب بھر میں سیکیورٹی فورسز کا باقاعدہ آپریشن شروع

Lahore blast, security

Lahore blast, security

لاہور …… لاہور دھماکے کے بعدآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر پنجاب بھرمیں سیکیورٹی فورسزکے آپریشن کا باقاعدہ آغازکردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں کارروائیاں انٹیلی جنس کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز مشترکہ کارروائیاں کررہی ہیں،آپریشن کالعدم تنظیموں ،شدت پسند گروپوں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں پہلے انٹیلی جنس ایجنسیز کی اطلاعات پر پولیس کارروائی کرتی تھی مگر لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکے کے بعد آپریشن کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ہےتاکہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔