counter easy hit

لاہور دھماکا،فیس بک سیفٹی چیک نوٹیفیکیشن دنیا بھر کوموصول،معذرت

Lahore blast, Facebook Safety

Lahore blast, Facebook Safety

نیویارک…..سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے دنیا کے دیگر ممالک کے صارفین سے لاہور دھماکے کی سیفٹی چیک نوٹیفی کیشن موصول ہونے پر معافی مانگ لی ۔
فیس بک نے یہ سیکیورٹی چیک صارفین کو کسی بھی سانحے کی صورت میں اپنے پیاروں اور دوستوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرنے کے لیے متعارف کرایا ہے ۔اتوار کو لاہور میں ہونے والے دھماکے سے متعلق سیکیورٹی چیک کے نوٹیفی کیشن نیویارک اور ورجینیا سمیت کئی ممالک کے صارفین کو موصول ہوئے ۔فیس بک کی جانب سے جاری پوسٹ میں کمپنی نے اپنی اس غلطی پر صارفین سے معذرت کی ہے ۔