counter easy hit

لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں میں 4 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

Lahore Blasts

Lahore Blasts

لاہور (جیوڈیسک) یوحنا آباد میں واقع گرجا گھر میں دھماکوں کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں واقع گرجا گھر میں اتوار کی دعائیہ تقریب جاری تھی کہ گرجا گھر کے مرکزی دروازے پر دھماکا ہو گیا، دھماکے کے نتجے میں زخمیوں کو فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت جنرل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں گرجا گھر کی سیکیورٹی پر مامور ایک اہلکار بھی شامل ہے۔

امدادی کارکنوں نے اب تک دھماکوں میں 4 افراد کے جاں بحق جب کہ 30 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔